بارسلونا: ذرائع ابلاغ کے مطابق فوڈ ڈیلیوری کمپنی گلوووکی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ کمپنی نے نئے قانون پر عمل در آمد کرتے ہوئے پورے سپین میں 2000 رائڈرز کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیاہے۔نئے قانون کے تحت تمام ملازمین کو گھنٹوں کے تحت کام کے عوض معاوضہ دیاجائے گا۔
نئے قانون کے مطابق کمپنی ملازمین کی فکس تنخواہ، گھنٹے اور روٹس ہوں گے۔ جن پر وہ کام کرسکیں گے۔کمپنی نے کہا ہے کہ یہ بھرتی کا پہلا مرحلہ ہے مستقبل میں اس کو بڑھایا جائے گا۔
گزشتہ سال ستمبر کے مہینے میں عدالت نے حکم جاری کیاتھاکہ رائڈر کمپنیوں میں کام کرنے والے افراد کمپنی کے ملازمین ہیں۔ تمام رائڈرز کے لئے وہی قوانین ہیم جو کہ دوسری کمپنیوں کے ملازمین کے ہیں۔ یاد رہے نئے قوانین کے خلاف رائڈر کمپنیوں میں کام کرنے افراد کی جانب سے احجاج بھی کئے جاتے رہے ہیں۔
Comments are closed.