بارسلونا۔ ہسپانوی وزارت صحت کے ماہرین نے حالات معمول پر لانے کے لئےایک نئی کووِڈ حکمت عملی پر کام شروع کردیاہے، منصوبہ مارچ میں پیش کرنے کے لیے تیار ہو جائے گا۔ نئی حکمت عملی میں عام شہریوں کے لئے انڈور ماسک کے استعمال کو ختم کرنے غور کیاجارہاہے۔
نئی حکمت عملی کے تحت کورونا وباء سے قبل والی معمول کی صورتحال کا آغاز کردیاجائے گا۔ ماسک کو ختم کردیاجائے گا ہسپتالوں میں سرگرمیوں کو بحال کردیاجائے گا۔محکمہ صحت نے تجویز کیاہے کہ صرف ایسے شہری جن کے متاثرہونے کاخدشہ زیادہ ہو ان کو زیر نگرانی رکھا جائے جبکہ چھٹی لہر گزرنے کے بعد باقی شہریوں کو پابندی سے آزادی ملنی چاہیے
مارچ میں پیش کی جانے والی دستاویزکے بعد عام آبادی کے لیے قرنطینہ، انڈورماسک کا استعمال ختم ہوجائے گا۔ ماسک صرف خاص جگہوں جیسے ہسپتالوں میں رکھا جائے گا۔65 سال سے زیادہ عمر کے افراد، مدافعتی قوت سے محروم افراد، کیموتھراپی یا ریڈیو تھراپی سے گزرنے والے مریض، ہیمو ڈائلیسس یا پیریٹونیل ڈائلیسس، اور وہ لوگ جو اعضاء کی پیوند کاری کر چکے ہیں، نیز صحت کے پیشہ ور افراد کو ماسک کا استعمال کرناہوگا۔نرسنگ ہومز اور معذور افراد کے مراکز پر بھی ماسک کے استعمال پر غور کیا جائے گا
Comments are closed.