گوگل سمیت 5 بڑی کمپنیوں کا بارسلونا موبائل ورلڈ کانگریس میں شرکت سے انکار
موبائل ورلڈ کانگرس کا انعقاد 28 جون سے یکم جولائی تک بارسلونا میں کیاجائے گا تاہم گوگل، فیس بک، سونی، بی ٹی، ایرکسن، نوکیا اور اوریکل نے موبائل ورلڈ کانگرس میں شرکت سے انکار کردیاہے۔ ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ موذی وباءکورونا وائرس کے باعث کیاگیاہے۔گوگل کی جانب سے موبائل ورلڈ کانگرس کے ساتھ تعاون جاری رکھنےکا اعلان کیاگیایے 2022 میں کانگرس میں شرکت کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔
گوگل ایونٹ سے دستبردار ہونےوالی سب سے بڑی کمپنی ہے۔ موبائل ورلڈ کانگریس کے منتظمین جی ایس ایم اے نے کوروناوائرس کی وجہ 2020 ایڈیشن منسوخ کردیاتھا، جون 2021کے آخر ایونٹ کو معطل کردیاگیایے۔
موبائل ورلڈ کانگرس کے منتظمین کی جانب سے 45 سے 50 ہزار افراد کی شرکت کا امکان ظاہر کیاگیایے۔اس سے قبل کانفرنس میں شرکت کرنے والے افراد کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوتی تھی ۔ کانفرنس میں شرکت کرنے والے افراد کو 72 گھنٹے کے اندر پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔کانفرنس کے داخلی راستوں پر 3 جگہوں پرریپڈ ٹیسٹ کی سہولت دی جائے گی جبکہ 13 ہزار سینٹائزر جیل کے ڈسپنسر لگائے جائیں گے۔
Comments are closed.