سپین حکومت نے امدادی اسکیم ایرتے میں 28 فروری تک توسیع کردی

سپین حکومت اور تاجر تنظمیوں کے مابین کئی روز سے جاری مذاکرات کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ یورپا پریس کے ذرائع کے مطابق حکومت اور ٹریڈ یونینز کے درمیان امدادی سکیم ایرتے کی مدت 28 فروری تک بڑھانے کا معاہدہ طے پا گیایے۔ جسے بہت جلد کونسل آف منسٹر میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔ اس سے قبل حکومت نے 31 جنوری تک ایرتے کی مدت بڑھانے کا عندیہ دیاتھا۔

حکومت اور تاجر تنظیموں نے موجودی اسکیم کو اکتوبر کےمہینے میں جاری رکھنےپر اتفاق کیاہے۔ جس کے بعد یکم نومبر سے ایک نئی اسکیم شروع کی جائے گی جوکہ 28 فروری تک جاری رہے گی۔ذرائع کے مطابق جو کمپنیاں ورکر کو ٹیکنیکل ٹریننگ مہیا کریں گی انھیں سوشل سیکیورٹی سے 80 فیصد اور جو نہیں کریں گی انھیں 40 فیصد چھوٹ حاصل ہو گی۔ کمپنیوں کو ہر ورکر کو 30 گھنٹے تربیت دینے کی پابند ہوں گی۔

ایسی کمپنیاں جو اپنے ورکرز کے لئے ایرتے سکیم جاری رکھنا چاہتی ہیں انھیں اکتوبر کے مہینے میں نئی درخواستیں دینا ہوں گی اور متعلقہ ادارہ مقررہ مدت کے دوران جواب دینے کی پابند ہوں گی۔حکومت لاپالما اور کینری جزیرے پر آتش فشاں پھٹنے کے بعد متاثرہونے والوں کے لئے خصوصی ایرتے اسکیم قائم کرے گی۔

Comments are closed.