سپین آنے والے مسافروں کیلئے لازمی قرنطینہ کی شرط کی مدت میں 19 اپریل تک توسیع

سپین نے دوسرے ممالک سے آنے والوں کے لئے دس روز کے لئے قرنطینہ لازمی قرار دیاہے۔حکومت نے قرنطینہ کی مدت میں 19 اپریل تک توسیع کردی ہے۔سرکاری گزٹ میں شائع ہونے والی ہدایات کےمطابق متاثرہ ممالک سے آنے والوں کو دس روز کے لئے الگ تھلگ رہناہوگا تاہم ساتویں روز ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں گھومنے پھرنے کی اجازت ہوگی۔

سرکاری گزٹ میں شائع 2 مارچ کے ہدایت نامے کے مطابق برازیل، جنوبی افریقہ،بوٹسوانا، گھانا، تنزانیہ،کولمبیا سمیت متعدد ممالک شامل ہیں۔ تاہم پاکستان کا نام فہرست میں شامل نہیں۔قرنطینہ کی مدت 5 اپریل کو ختم ہورہی تھی تاہم اس مدت میں 19 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے

Comments are closed.