سپین حکومت کا کم آمدنی والے افراد کے لئے آیودا کااعلان، 540 ملین یورو مختص

سپین حکومت نے مہنگائی کے پیش نظر کم آمدنی والے، بےروزگار، آتونومو والے افراد کے لئے 200 یورو کی براہ راست امداد کا اعلان کیایے۔ اس مقصد کے کئے حکومت نے 540ملین یورو کی خطیر رقم مختص کی ہے۔

یہ امداد ایسے افراد اپلائی کرسکیں گے جن کی سال 2021 میں سالانہ انکم 14 ہزار یورو سے کم اور اثاثے 43 ہزار یورو سے کم ہیں۔ ایسے افراد جو یکم جنوری 2022 سے اسی مکان میں رہائش پزیر ہیں۔ایسے افراد جو اس سے قبل کسی بھی قسم کی امداد لے رہے ہیں وہ اس کے اہل نہیں ہوں گے۔

یہ امداد آسیندا کی ویب سائٹ پر جا کر اپلائی کی جاسکتی ہے۔ 200 یورو کی ادائیگی ایک ہی بار یکمشت کی جائے گی۔اس پر 9100 ملین خرچ ہوں گے جبکہ یہ آیودا ستمبر 30 تک اپلائی کی جاسکے گی۔

https://sede.agenciatributaria.gob.es/

Comments are closed.