حکومت نے تاجر تنظیموں اور مزدور یونین نمائندگان کے ساتھ متعدد ملاقاتوں کے بعد امدادی اسکیم ایرتے کی مدت ستمبر تک بڑھانے کا عندیہ دے دیاہے۔ امدادی اسکیم کی مدت رواں مہینے کے آخری ہفتے تک ختم ہورہی تھی۔حکومت کی جانب سے یورپی کمیشن کو بھیجی گئی دستاویز میں سال کے آخر تک اسکیم کو بڑھانے کا بتایا گیاتھا۔
نائب صدر نادیہ کالوینی، یولاندا دیاز اور سماجی تحفظ کے وزیر خوسے لوئس نے ایرتے کی مدت جاری رکھنے پر زور دیا۔ کورونا وباء میں کمی کے بعد لاک ڈاون ختم ہونے کے باعث بے روزگار افراد کی تعداد میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔
Comments are closed.