کاتالونیا حکومت نے 9 مئی سے ریسٹورنٹس/ڈونرز رات 11 بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی

بارسلونا-صوبہ کاتالونیا کی وزیرصحت البا ورگس اور وزیرداخلہ مائیکل سامپر نے کابینہ میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے 9 مئی سے لاک ڈاون ختم ہونے کے بعد صوبہ میں ریسٹورنٹس اور بارز 11 بجے تک کھولنے کی اجازت کا اعلان کیاہے۔اس کے علاوہ پارکس کھولنے کا فیصلہ بھی کیاگیاہے۔ 21 دسمبر 2020 سے ریسٹورنٹس صرف ڈیلیوری سروس مہیا کررہے تھے۔

کاتالونیا میں رات کے کرفیو کے حوالے سے تاحال فیصلہ نہیں کیا جاسکا۔ وفاقی حکومت کے 9 مئی کو لاک ڈاون ختم کرنے کے فیصلے کے بعد مختلف پابندیوں کو برقرار رکھنے کے لئے کاتالونیا نے عدالت سے رجوع کا فیصلہ کیاہے۔اس حوالہ قانونی نکات کا جائزہ لیا جارہاہے۔

صوبائی حکومت نے پیر26 اپریل کو کاونٹی لاک ڈاون ختم کرتے ہوئے صوبے میں آزادانہ نقل و حرکت کی اجازت دی۔ پیرکے روز سے ہی شاپنگ مالز میں ریسٹورنٹس کھولنے کی اجازت دی گئی۔ البا ورگس نے امید ظاہر کی کے جلد کورونا ویکسین کی 5 لاکھ مزید خوراکیں دستیاب ہوں گی 30 اپریل تک کاتالونیا کی 23.51فیصد آبادی کو ویکسین کی پہلی جبکہ جبکہ 9.96 فیصد کو دونوں خوراکیں دے دی جائیم گی۔

Comments are closed.