قونصل جنرل بارسلونا مرزا سلمان بابر بیگ نے بارسلونا کے نواحی قصبےکی ڈپٹی مئیر نوریہ مارِن اور جینڈر ایکولیٹی کی ڈپٹی مئیر نتالیہ سے ملاقات تیراسا میں ملاقات کی۔قونصل جنرل نے سانحہِ گجرات میں جاں بحق ہونے والی بچیوں کے قتل پرمذمت کرتے ہوئے اُن کی حمایت میں خاندان اور پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ یکجہیتی کے اظہار میں 5 منٹ کی خاموشی پر شکریہ ادا کیا۔
قونصل جنرل سلمان بابر بیگ نے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دونوں بچیوں کے قاتل پولیس کی حراست میں ہیں اور ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔
تیراسا میں آج بسوں پر کالا رِبن لگا کر نہ صرف متاثرہ خاندان پاکستانی بچیوں بلکہ دنیا بھر کی بچیوں پہ ہونے والے مظالم کو روکنے پر اظہارِ یکجہتی ہے جس کو قونصل جنرل نے بہت سراہا۔
اس ملاقات میں ڈپٹی مئیر مس نوریہ کے علاوہ نتالیہ صنعفی معیار کی ڈپٹی ڈائریکٹر ، علاقائی پولیس موسس کے چیف کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کے ڈائریکٹر ڈیوڈ گارسیا اور مٹروپولیٹن پولیس بھی موجود تھی۔
گجرات میں دو پاکستانی نژاد ہسپانوی بہنوں کے قاتل کے بھائی و چچا سمیت دیگر ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیاہے۔گرفتار ہونے والوں میں دونوں مقتول بہنوں کا ایک سگا بھائی بھی شامل ہے جس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ بھی ہسپانوی شہریت کا حامل ہے۔واضح رہے کہ گجرات پولیس نے سنیچر کو اپنی مدعیت میں دو بہنوں کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کیا ہے۔ مقدمے میں قتل کے علاوہ ناقابل راضی نامہ غیرت کے نام پر قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس اور اہلیان علاقہ کے مطابق قتل سے پہلے دونوں لڑکیوں پر بے رحمانہ تشدد کیا گیا تھا۔ دونوں بہنوں کے قتل کا مقدمہ گجرات کے تھانہ گلیانہ کے اسسٹنٹ سب انسپیکٹر یاسر ندیم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
Comments are closed.