سپین۔ کاتالونیا کے علاقے خیرونامیں ژالہ باری، چھوٹی بچی ہلاک 30 افراد زخمی

شمالی کاتالونیا خیرونا کے نواحی علاقے لا بسبل ایمپورڈا میں 10 سینٹی میٹر (4) انچ اولوں کی زد میں آکر 20 مہینے کا بچہ ہلاک جبکہ 30 کے قریب افراد زخمی ہوگئے۔ قائم مقام مئیر نے ریڈیو سے بات کرتے ہوئے بتایاہے کہ متعددگاڑیوں کے شیشوں اور گھروں کی کھڑکیوں اور چھتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

منگل کی شام ژالہ باری بایس ایمپوردا، آلت ایمپوردا، خیرونا، کے متعدد علاقوں میں چند منٹ ریکارڈ کی گئی۔

کاتالان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ بیس سالوں میں اولوں کا یہ سائزسب سے زیادہ ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیاہے کہ شدید موسم ابھی ختم نہیں ہوا بارسلونا کے متعدد نواحی علاقوں کے لئے بھی الرٹ جاری کیاگیاہے۔ طوفان اور 25میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے

Comments are closed.