بارسلونا۔ سال 2006 سے یوکے میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد حافظ برادرز نے یورپ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے منی ٹرانسفر ایپلی کیشن لانچ کردی ہے۔ ایپلی کیشن کی لانچنگ سرمنی بارسلونا کے نجی ریسٹورنٹ میں ہوئی جس میں بارسلونا میں مقیم مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں نے شرکت کی۔
حافظ برادرز کے چئیرمین جاویداقبال گوندل کاکہنا تھا کہ ایپلی کیشن ایک ایسی سہولت ہے جس سے آپ گھر بیٹھے دنیا میں کہیں بھی آسانی سے پیسے بھیج سکتے ہیں۔ اس کا استعمال نہایت آسان ہے۔ اس کو بنانے کا مقصد تارکین وطن پاکستانیوں کو سہولت مہیاکرناہے۔
حافظ برادرز کمپنی کے سی ای او عامرشہزاد بھٹی کا کہنا تھا کہ ایپلی کیشن کی سروس کی بہتری کے لئے 24 گھنٹے کے لئے ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے جس میں شہریوں کو بہترین سروس مہیا کرنے کے لئے 40 کے افراد بھرتی کئے گئے ہیں۔ ایپلی کیشن کے پہلی بار استعمال پر 5یورو کا فائدہ کسٹمر کو حاصل ہوگا۔
بارسلونا میں مقیم معروف کاروباری شخصیت میاں ابوبکر نے ایپلی کیشن جیسی سہولت کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہاکہ آج کل کے تیز رفتار دور میں ایسی سہولیات ایک نعمت سے کم نہیں ہیں ہمیں اس سے بھرپور فائدہ اٹھاناچاہیے۔ اس میں تاجر اور کسٹمر دونوں کو ہی فائدہ ہے۔
شاندار ایونٹ کے انعقاد پر سی ای او جاویداقبال نے خرم اعجاز۔ بلال نواز۔ علی نواز۔ عبدالستار، طاہر حبیب، قیصر حبیب، شہزاد ناصر کا شکریہ ادا کیا۔ مہمانوں میں میاں ابوبکر، چوہدری شہبازمٹوانوالہ، طارق باجوہ، چوہدری سیف ندیم، چوہدری یاسر بجے ران، چوہدری عرفان، چوہدری توصیف احمد، چوہدری فاروق جھنڈو، چوہدری عبدالقیوم، چوہدری ریاض و دیگر نے شرکت کی۔ تقریب کی کووریج کے لئے دنیا نیوز کے معروف صحافی ڈاکٹر قمر فاروق نے بھی شرکت کی۔
Comments are closed.