کاتالونیا سمیت سپین کے چار صوبے ہیلتھ ایمرجنسی لگانے کے لئے تیار

بارسلونا۔ کاتالان کی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے رات کے وقت کرفیو نافذ کرنے کے لئے اسپین سے ایمرجنسی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سے قبل آسٹریاس ، لا ریوجا ، ایکسٹریمادورا ، باسکی ملک نے باضابطہ طور پر حکومت سے الارم کی درخواست کی ہے ، حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ وبائی امراض پر قابو پانے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گی۔

جمعہ کی شب ایک پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے نائب صدر پیری اراگونس اور ترجمان میرٹکسل بڈو نے وضاحت کی کہ انہیں توقع ہے کہ وفاقی حکومت ان کی درخواست قبول کرے گی جس کے بعد سول پروٹیکشن کل اس معاملے پر ایک اجلاس منعقد کر سکے گا۔کاتالونیا کی انتظامیہ کرفیو نافذ کرنے کے لئے تیار ہے ، جو شام کے 11 بجے سے صبح 6 بجے تک عارضی طور پر نافذ العمل ہوگا۔کرفیو کے ساتھ نقل و حرکت کی دیگر پابندیوں کو بھی مسترد نہیں کیا جائے گا۔

جمعہ کی صبح ٹی وی 3 کے ساتھ انٹرویو میں کاتالان کی وزیر صحت البا ورگس نے کرفیو کے نفاذ کے بارے میں کہاہم نقل و حرکت کو محدود کردیں گے اور کرفیو نافذ کردیں گے، یا کسی بھی چیز کی ضرورت ہوسکے گی۔

جمعہ کے روز وائرس سے 21 افراد چل بسے ، جس کےبعد 23 اکتوبر کو کاتالونیا میں اموات کی تازہ ترین تعداد 13،725 ہوگئی ہے ، جبکہ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق کہ وبائی امراض کے آغاز کے بعد سے اب تک کل 219،828 تشخیص ہوئے ہیں۔

Comments are closed.