سپین میں کورونا پھیلاو میں کمی۔۔ اگست کے بعدایک ہفتے میں کم ترین 4 ہزار کیسز ریکارڈ

ہسپانوی وزرات صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کوروناوائرس کے نئے 3 ہزار 9 سو 88 کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ یہ اعدادوشمار گزشتہ ہفتے کی نسبت کم ہیں جب 4 ہزار 9 سواکیالس کیسز رجسٹرڈ کئے گئے تھے۔ سپین میں رجسٹرڈ کورونا کیسز کی تعداد 36 لاکھ 19 ہزار 8 سو 48 تک پہنچ گئی ہے۔ ایک لاکھ آبادی میں وائرس کے پھیلاو کی شرح 147.54ریکارڈ کی گئی ہے۔ جو کہ گزشتہ روز 151.82تھے۔

منگل کے روز کوروناوائرس سے 70 اموات ریکارڈ کہ گئیں۔ موذی وباء کے آغاز سے اب تک وائرس سے 79 ہزار 5 سو 2 اموات ہو چکی ہیں۔گزشتہ ہفتے کے دوران کورونا وائرس سے 186 تصدیق شدہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔

تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 6 ہزار 5 سو 68 افراد ہسپتالوں میں داخل ہیں۔جن میں 1 ہزار 7 سو 74 افراد آئی سی یو میں ہیں۔8 سے 14 مئی مئی کے دوران صوبوں میں 7 لاکھ 62 ہزار سے زائد ٹیسٹ کئے گئے۔واضع رہے کوروناوائرس کے پھیلاو میں کمی کے بعدملک بھر میں نقل و حرکت کی اجازت دے دی گئی ہے۔

Comments are closed.