بارسلونا(ماتارو) شدید بارش، انڈر پاس میں پانی جمع، گاڑی پھنسنے سے ڈرائیور تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

محکمہ موسمایات کی جانب سے صوبہ کاتالونیا میں شدید بارشوں اور طوفان کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔ بروز جمعہ ہونے والی بارش کے باعث بارسلونا کے نواحی علاقے ماتاروں میں N II کے انڈر پاس میں پانی بھر گیا۔ پانی بھرنے کے باعث ایک گاڑی وہاں پھنس گئی۔ فائرفائٹرز نے گاڑی میں سوال شخص کو بچایا اور تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیاہے۔

فائر فائٹرز نے 3 کاروں کو پانی میں پھنسے دیکھا اور متعدد مقامات کا جائزہ لیا کہ اگر کوئی شخص مصیبت میں ہے تو اسے ریسکیو کیا جاسکے

فائر فائٹرز کو 8 بجے سے ساڑھے نو بجے کے دوران شمالی میترو پولیٹین میں 23 جبکہ جیرونا میں 15 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں۔

Comments are closed.