برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ میں سمندری طوفان بیلا سے طوفانی ہواؤں اور بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ہواؤں کی رفتار 100 میل فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ بیڈ فورڈ شائر اور شمالی آئرلینڈ میں سڑکیں تالاب بن گئی ہیں۔ حکومت نے بیڈفورڈ شائر میں تیرہ سو مکانات کو خالی کرانے کی ہدایت کی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق طوفان کی وجہ سے کئی علاقوں میں سیکڑوں گھر بجلی سے محروم ہو گئے۔ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور سیلاب کے الرٹ بھی جاری کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب نیا کورونا وائرس برطانیہ میں 56 فیصد زیادہ تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔ماہرین کے مطابق نیا کورونا وائرس پرانے وائرس سے زیادہ خطرناک ہو رہا ہے اور برطانیہ میں یہ وائرس 56 فیصد زیادہ تیز رفتاری سے پھیل رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق نئی تحقیق میں ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ نیا کورونا وائرس برطانیہ میں زیادہ اموات کا سبب بن سکتا ہے تاہم یہ ابھی یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ نیا وائرس پرانے وائرس کے مقابلے میں کم یا زیادہ مہلک ہےماہرین کا کہنا ہے کہ وائرس سے اسپتالوں میں مریضوں کا بوجھ بڑھے گا ۔ نومبر میں کیا گیا لاک ڈاون بھی کورونا کیسز میں کمی کا سبب نہیں بن سکا۔
Comments are closed.