بارسلونا: 2000 یورو کی امدادی اسکیم اپلائی کرنے کے لئے حکومت نے گائیڈ لائن جاری کردی

گزشتہ دنوں حکومت کی جانب سے آتو نومو،چھوٹی کمپنیوں اور ایرتے والے افراد کے لئے 618 ملین یورو کے امداد پیکج کا اعلان کیاتھا۔ حکومت نے آج سرکاری گزٹ میں اپلائی کرنے کے حوالے سے گائیڈ لائن جاری کردی ہے ایک لاکھ 40 ہزار بے روزگار افراد کے لئے 280 ملین یورو کی رقم مختص کی گئی ہے۔

صوبہ کاتالونیا میں مقیم ایسے افراد جو کہ رجسٹرڈ ہیں وہ اس امداد کے لئے اپلائی کرنے کے اہل ہیں۔ایسے افراد کے لئے ضروری ہے کہ وہ 28 جنوری سے قبل رجسٹرڈ ہوئے ہوں۔اس سکیم کے لئے درخواست دینے والوں کو ٹیکس گوشوارے ظاہر کرنا ہوں گے جن میں مجموعی آمدن 35 ہزار یورو یا اس سے کم ثابت ہو، جب کہ جب کہ 2020 کی پہلی سہ ماہی کے دوران درخواست دہندہ کی آمدن 13 ہزار 125 یوروز سے کم ہونی چاہیے۔

ایسے افراد جنھوں نے دسمبر میں امداد کے لئے اپلائی کیاتھا یا امداد وصول کی تھی وہ بھی اس امداد کے لئے اپلائی کرسکتے ہیں۔ دسمبر میں حکومت نے 1لاکھ 36 ہزار افراد کو امدادی رقم اداکی تھی۔ درخواست دہندگان جمعہ سے جنرالیتات کی ویب سائٹ پر اپلائی کرسکیں گے۔اپلائی کرنے کی تاریخ 19 سے 26 فروری تک مقرر کی گئی ہے۔

درخواست گزار کے پاس الیکٹرانک سیگنیچر سرٹیفیکیٹ، ,NIF,CIF,DNI,NIE مکمل نام، پتہ بینک اکاونٹ نمبر اور انکم اسٹیٹمنٹ بھی مہیا کرناہوگی۔

Comments are closed.