قانون سازکونسل اراکین ہانگ کانگ کے روشن مستقبل کے لیے کوشش کریں گے،ترجمان

ہا نگ کانگ: چین کی ریاستی کونسل کے تحت ہانگ کانگ و مکاؤ سے متعلق امور کے دفتر کے ترجمان نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی ساتویں قانون ساز کونسل کے اراکین کی حلف برداری کی تقریب کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ قانون سازوں اداروں کے اراکین قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیں گے، اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے، ہانگ کانگ کی خدمت کریں گے، ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں گے، اور  اپنے کام کے حقیقی نتائج سے لوگوں کا اعتماد جیتیں گے۔

چینی میڈیا کے مطابق ترجمان نے کہا کہ ہمارےتجربات  نے ثابت کیا ہے اور ثابت ہوتا رہے گا کہ ہانگ کانگ کا  بہتر بنایا گیا انتخابی نظام ایک اچھا نظام ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ جب تک ہم ہانگ کانگ کی صورتحال کے مطابق جمہوری ترقی کے راستے پر مضبوطی سے چلتے ہیں اور “محب وطن ہانگ کانگ پر حکمرانی کرتے ہیں” کے اصول کو نافذ کرتے ہیں، ہم معاشرے کے تمام شعبوں کی قوتوں کو متحد کرکے  معیشت، سیاست، معاشرے اور ثقافت کے شعبوں میں ترقی کو فروغ دینے کے قابل ہو جائیں گے۔

Comments are closed.