ہا نگ کا نگ (ما نیٹر نگ ڈیسک) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کے مالیاتی سیکریٹری، چھن ماؤ بو نے ایک بلاگ شائع کیا جس میں کہا گیا ہے کہ 2021 معیشت کے لیے “بحالی کا سال” ہے اور ہانگ کانگ کے بیشتر اقتصادی اشارے 2021 کے بعد سے مسلسل بہتر ہوئے ہیں۔
سال کی پہلی ششماہی میں اشیا کی بہت بھرپوربرآمدات سے اقتصادی بہتری ہوئی اور پھر بڑھتی ہوئی مقررہ سرمایہ کاری اور نجی کھپت کے اخراجات میں اضافہ بھی معاشی بحالی کے لیے مددگار ہیں۔چھن ماؤ بو نے کہا کہ ہانگ کانگ کی سماجی اور اقتصادی ترقی کبھی بھی ملک سے الگ نہیں ہو سکتی۔
ہانگ کانگ کی حکومت اپنے انسداد وبا کے اقدامات اور انتظامات کو مزید ترتیب دے رہی ہے، امید ہے کہ جلد از جلد مین لینڈ کے ساتھ لوگوں کے معمول کے تبادلے دوبارہ شروع کر دیے جائیں گے، تاکہ ہانگ کانگ کی اقتصادی بحالی کے لیے ایک اہم محرک فراہم کیا جا سکے۔
Comments are closed.