خاتون صحافی کو دھمکانے پر وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی پریس سیکرٹری سے استعفیٰ لے لیا گیا

واشنگٹن۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی پریس سیکرٹری ٹی جے ڈکلو کے خاتون سیاسی رپورٹر کے ساتھ خصوصی تعلقات تھے جس پر ایک اور خاتون رپورٹر نے اسٹوری کرنا چاہی تو ٹی جے ڈکلو نے ان خاتون صحافی کو ڈرایا دھمکایا۔

خاتون کو خوف زدہ کرنے اور ناروا سلوک کی رپورٹ ایک مقامی میگزین میں شائع ہوئی جس پر وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی سیکرٹری کو ایک ہفتے کے لیے بغیر تنخواہ کے معطل کر دیا گیا تھا تاہم جوبائیڈن انتظامیہ پر اس ناکافی اقدام پر سخت تنقید ہوئی۔

صدر جوبائیڈن نےپہلی تقریر میں کہاتھاکہ انتظامیہ کے کسی بھی عہدے دار نے اگر کسی سے گستاخانہ رویہ اختیار کیا تو انہیں موقع پر ہی انتظامیہ سے فارغ کر دیا جائے گا۔

Comments are closed.