سپین: انسانی سمگلنگ سمیت دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث 19 افراد کو پولیس نےگرفتار کر لیا

رومانیہ اور ہسپانوی پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ سمیت دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث 19 افراد کو گرفتار کرلیاہے۔ 8 افراد کوسپین اور 11 افراد کو رومانیہ سے گرفتار کیاگیا۔

ملزمان خواتین کورومانیہ سے کام کا جھانسہ دے کر سپین لاتے۔ اور جسم فروشی کے دھندے پر مجبور کرتے۔ ملزمان کی جانب سے خواتین پر تشدد کیا جاتا تھا اور ان کو بھوکا رکھا جاتا۔بعض خواتین کو حاملہ ہونے کے باوجود جسم فروشی پر مجبور کیاجاتاتھا۔

یورو پول کی مدد سے 9 مارچ کو رومانیہ اور سپین کی پولیس نے مشترکہ کاروائی کی جس کے نتیجے میں مکروہ دھندے میں ملوث 19 افراد کو گرفتار کیا گیا۔پولیس نے 16 گھروں کی تلاشی لی جن میں 2 سپین اور 14 رومانیہ میں واقع ہیں۔8 خواتین کو سپین اور 11 کو رومانیہ سے بازیاب کروایاگیا مجموعی طور پر 18 خواتین کو بازیاب کروایا گیا۔ آپریشن کے دوران موبائل فون، 35ہزار مالیت کے زیورات بھی برآمد کئے گئے

Comments are closed.