بڈاپسٹ: یورپی ملک ہنگری نے کورونا وائرس کے دوبارہ پھیلاؤ کو روکنے کے لئے یکم ستمبر سے غیر ملکیوں کے لئے سرحدیں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق ہنگری نے ملک میں دوبارہ سر اٹھاتے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے ملکی سرحدیں ایک بار پھر بند کرنے کا فیصلہ ہے، یکم ستمبر کے بعد غیر ملکی سیاحوں کے ہنگری داخلے پر پابندی ہوگی۔
جمعہ کو ہنگرین وزیراعظم وکٹر اوربان کی کابینہ کے ترجمان جارجلی گولیاس نے بتایا کہ یکم ستمبر کے ہنگری کے شہریوں کو وطن واپس آنے کی اجازت ہو گی تاہم انہیں قرنطینہ میں رہنا ہوگا جس سے نکلنے کے لئے کورونا وائرس سے متاثر نہ ہونے کے دو میڈیکل ٹیسٹ لازمی قرار دیئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ ہنگری کی سرحدیں بند ہونے اور سفری پابندیوں کے دوران فوجی قافلوں، انسانی بنیادوں پر راہداری اور کاروباری حضرات یا سفارتکاروں کو اس پابندی سے استثنیٰ ہوں گا اور انہیں ہنگری آنے جانے کی اجازت ہوگی۔
Comments are closed.