واٹس ایپ پر شوہر سے بدتمیزی، خاتون کو ہزاروں پاؤنڈ جرمانہ

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے جنوبی صوبے قنا کے شہر نجع حمادی میں عدالت نے ایک سرکاری ملازم خاتون پر 50 ہزار مصری پاؤنڈز (3300 ڈالر) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔30 سالہ خاتون پر الزام تھا کہ انھوں نے اپنے شوہر سے واٹس ایپ پر نہ صرف جھگڑا کیا تھا بلکہ شوہر کو مغلظات بھرے میسجز بھی کیے تھے جس پر 45 سالہ شوہر نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

دوران سماعت  شوہر نے عدالت میں گالیوں بھرے پیغامات کے اسکرین شاٹس بھی پیش کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی اہلیہ نے سماجی رابطے کی ایپلی کیشن کو ایک غلط کام کے لیے استعمال کیا۔

واضح رہے کہ مصر میں 2003 کو ٹیلی کمیونی کیشن ایکٹ 10 کا آرٹیکل 76 نافذ کیا گیا تھا جس کے تحت سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر سزا سنائی جاسکتی ہے۔

Comments are closed.