آئیبریا ائیر لائن کا سامان ہینڈلنگ ورکرز کی ہڑتال کے باعث اب تک 444 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔ پروازوں کی منسوخی سے اب تک 45 ہزار 6 سو 41 مسافر متاثرہوں گے
27 پروازوں کی منسوخی کے باعث سپین کے مختلف شہروں میں 51 فیصد جبکہ 49 فیصدبین الاقوامی پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔ائیر لائن نے متاثرہ مسافروں کو ٹکٹ کی تبدیلی یا رقم واپسی کی آفر کردی ہے۔
ہڑتال کا آغا بیگ ہینڈلنگ عملے کی سروسز کے نئے ٹینڈر سے ہوا جس سے ورکرز کے حقوق متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ سپین حکومت کی مزدوروں کے حقوق کے لئے کام کانے والی تنظیمات اور ائیر پورٹ اتھارٹی کے درمیان ثالثی کے باوجود مذاکرات کسی نتیجہ پر نہیں پہنچ رہے۔ ائیر پورٹ اتھارٹی نے مذاکرات جاری رکھنے کے لئے ہڑتال کے خاتمے کا مطالبہ کیاہے۔
مزدور یونین ccooاورugt کی جانب سے جہاز اور مسافر ہینڈلنگ سروسز فراہم کرنے والے عملے کی جانب سے ہڑتال کا اعلان کیاتھا۔احتجاج سپین کے تمام ائیرپورٹس پر کیاجائے گا۔عملے نے29,30,31 دسمبر، 1,4,5,6 جنوری کو ہڑتال کا اعلان کررکھاہے ائیر لائن کی جانب سے بیگ ہینڈلنگ عملے کی سروسز لینے سے انکار کے بعد ہڑتال کا اعلان کیاگیا۔
Comments are closed.