بارسلونا میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے سہارا فار لائف ٹرسٹ چیرٹی ڈنر کااہتمام

اووسیز میں مقیم پاکستانیوں نے ملک و قوم اور انسانیت کی خدمت میں ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا یے۔ سپین کے شہر بارسلونا میں ابرار الحق کے سہارا فار لائف ٹرسٹ کے لئے چیرٹی ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا انعقاد نوجوان بین الاقوامی بزنس چوہدری امانت حسین مہر ۔ معروف بزنس مین چوہدری شعیب ورک اور بزنس مین چوہدری اشفاق باغانوالہ نے کیا۔

استقبالیہ میں چوہدری امانت حسین مہر نے معزز مہمانوں کو خوش آمديد کہا اور سہارا فار لائف ٹرسٹ کی خدمات کو سراہا ۔

 تقریب کے شرکاء جن میں خواتین کی بھی کثیر تعداد موجود تھی انھوں نے بھی چیرٹی ڈنر میں دل کھول کر عطیات دئیے۔

اس موقع پر ابرار الحق نے اپنے خيالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ کوئی کاميابی اپنے پيشے سے محبت کئے بغير ممکن نہيں۔ انہوں نےکہا کے شہرت بہت بڑی چيز ہے مگر سکون اس ميں نہيں، سکون نماز اور خدمت خلق ميں ہے۔

ابرار الحق نے کہا کہ مسلسل سفر اور کام سے تھکاوٹ ہو جاتی ہے مگر آج يہاں آ کر تازہ دم ہو گيا ہوں، پھر سے روح تازہ ہو گئی ہے۔ انہوں نے سامعين کی خواہش پر نچ پنجابن نچ سنا کر خوب داد وصول کی۔ابرار الحق نے آرگنائزر کی چاہت پر انکا شکریہ ادا کیا جو انسانیت کی فلاح وبہبود کے لیے درد دِل رکھتے ہیں۔

چیرٹی ڈنر کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے جس کی سعادت رضوان زاہد نے حاصل کی اورنعت رسول مقبول یورپ کے معروف صوفی گائیک قدیر احمد نے پیش کی ۔ تقریب میں کمپیئرنگ کے فرائض راجہ ضیاء صدیق نے ادا کئے

تقریب میں پہنچنے پر مہمانوں کا ڈھول کی تھاپ پر گلدستے پیش کرکے والہانہ استقبال کیا گیا ۔

Comments are closed.