بارسلونامیں منہاج القرآن سپین کی جانب سے افطار پاپولر کا اہتمام،مقامی انتظامیہ اور مختلف ممالک کی تنظیمات کے نمائندگان کی شرکت

بارسلونا کی مشہور شارع رامبلہ راوال پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے تحت افطار پاپولر (Iftar Popular) کا اہتمام کیا گیا جس میں بنگلہ دیش ، انڈیا ، پاکستان ، مراکش ، ترکش ، ہسپانوی ، اور کاتالان تنظیموں کے نمائندگان ،بلدیہ کے آفیشلز ،لوکل اتھارٹیز ، فیملیز ، مختلف مذاہب کے لوگوں نےکثیر تعداد میں شرکت کی۔ رمبلا روال کی پر کیف فضا میں

ازان مغرب کے ساتھ شرکاء نے روزہ افطارکیا-

اس موقع پر مختلف اشیاء کے اسٹالز لگائے گئے تھے صوفی موسیقی اور دیگر سیگمنٹس کو مہمانوں نے خوب پسند کیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت اور نعت سے ہوا

بلدیہ کے آفیشلز نے اس بین المزاہب پروگرام کے انعقاد پر مسرت کا اظہارکیا اور منہاج القرآن کا شکریہ ادا کیا ، مہمانوں نے گفتگو کرتے ہوئے منہاج القرآن کے اس منفرد اقدام کو سراہا ،مبارک باد دی، ان کا کہنا تھا ایسے پروگرامز مزہبی ہم آہنگی میں اہم کردار اداکرتے ہیں

 صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین ایڈووکیٹ حسنات ہاشمی اور جنرل سیکرٹری خرم شبیر نے شرکاء کا شکریہ اداکیا۔

Comments are closed.