بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ چینی شہریوں کی غیر قانونی حراست سے امریکہ کا منشیات کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔
امریکہ کی جانب سے فنٹنائل کے معاملے پر چینی شہریوں کی گرفتاری اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کے ردعمل میں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چون اینگ نے سوشل میڈیا کے ذریعے کہا کہ امریکہ چینی شہریوں کو پھنسانے کے لیے دوسرے ممالک میں من مانی حراست اور غیر قانونی سرگرمیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔ اس طریقہ کار سے امریکہ کا اپنا منشیات کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکہ کو چین کے انسداد منشیات کے قانون نافذ کرنے والے ادارے پر عائد پابندیاں فوری طور پر منسوخ کرنی چاہیئے، افراد کو پھنسانے اور من مانی حراست کے لیے انعامات کی پیشکش بند کرنی چاہیئے اور غیر قانونی طور پر گرفتار کیے گئے چینی شہریوں کو فوری طور پر رہا کرنا چاہیئے۔
Comments are closed.