ایتھنز: غیرقانونی طریقے سے یورپ جانے والوں ایک اور کشتی ڈوب گئی، یونان کوسٹ گارڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 96 غیرقانونی تارکین وطن کو بچا لی۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی اور یونان کے درمیان سمندر میں غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کا حادثہ پیش آیا، تاہم یونانی کوسٹ گارڈ کی بروقت کارروائی کے باعث 96 انسانی جانیں بچا لی گئیں۔یونان کے حکام کا کہنا ہے کہ بچائے جانے والوں میں تین مشتبہ انسانی اسمگلرز بھی شامل تھے جنہیں گرفتارکر لیا گیا ہے۔
ڈوبنے والی کشتی میں سوار بچوں سمیت بیشتر تارکین وطن نے لائف جیکٹس نہیں پہن رکھی تھیں، یونان کوسٹ گارڈ نے اس آپریشن کو کامیاب ترین کارروائی قرار دیا ہے، جس میں ڈوبنے والی کشتی کے تمام افراد کو بچا لیا گیا۔
حادثے سے متعلق کشتی میں سوار ایک شخص نے موبائل فون کے ذریعے ہنگامی کال کی جس کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا، جس میں کوسٹ گارڈ پٹرولنگ کی چار کشتیاں، ایک ریسکیو شپ، ایک نیول شپ، پانچ کارگو شپس اور ایئرفورس کے ایک ہیلی کاپٹر نے حصہ لیا۔
Comments are closed.