سپین میں 1 ہفتے کے دوران 16سو سے زائد غیرقانونی تارکین وطن کی آمد

مانیٹرنگ ڈیسک

ہسپانوی ایمرجنسی سروسز کے مطابق سپین کے جزیرے کینری پر ایک ہفتے کے دوران 1600 تارکین وطن غیر قانونی طور پر پہنچے ہیں۔ صرف ہفتے کے روز یہ تعداد 1000 کے قریب تھی۔ یہ تارکین وطن چھوٹی کشتیوں پر سفر کرتے ہوئے سپین پہنچے ہیں۔

خطرناک سفر کے دوران فوت ہونے والے ایک شخص کی لاش کو امدادی کارکنوں نے جزیرہ ایل ہیرو کے قریب واقع پانی سے برآمد کیا جبکہ ایک اور شخص کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایمرجنسی سروسز پہنچاتے ہوئے قریبی ہسپتال پہنچایاہے۔

یورپی یونین نے بحیرہ روم کے راستے تارکین وطن کو جنوبی اسپین پہنچنے سے روکنے کے لئے مراکش کو 2019 میں مالی اعانت فراہم کی۔ مغربی افریقہ کے جزیرے مراکش سے صرف 100 کلو میٹر کی دوری پر واقع ہیں۔

ہسپانوی حکومت کے مطابق رواں سال کینری جزیرے میں 11000 سے زیادہ تارکین وطن کی آمد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران ان کی تعداد 2،557 تھی۔

Comments are closed.