بارسلونا میونسپل کارپوریشن کے مطابق بارسلونا ایمیگریشن آفس کے پاس 22 ہزار ان ریویوڈ فائلیں، 17 ہزار مختلف کیسز اور 3 ہزار اپیلیں حل کی منتظر ہیں۔کونسل کے متعدد اراکین نے اس حوالے سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیاہے۔انتظامی اجازت نہ ہونے سے تارکین وطن کے لئے متعددمشکلات پیداہوجاتی ہیں جن میں ورک کانٹرئکٹ، گھر کرائے پر لینا، بینک اکاونٹ کھولنے سمیت متعدد مشکلات پیدا ہوجاتی ہیں۔
میترو پولی ذرائع کے مطابق بارسلونا ایمیگریشن آفس کی اس صورتحال کے باعث فائلوں میں تاخیر 7 ماہ کی مدت سے تجاوز کرچکی ہے۔ ایمیگیریشن آفس کی جانب سے متعدد بار ورکرز میں کمی کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ورکرز کی کمی کے باعث کام وقت پر مکمل کرنا ممکن نہیں۔
بارسلونا میونسپل کارپوریشن کے مطابق فائلوں کے حل میں تاخیر “ہسپانوی آئین کے آرٹیکل 9.2 میں موجود لوگوں کے درمیان مساوات کے حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے جو یورپی یونین کے آرٹیکل 41کے بنیادی حقوق کے چارٹر میں درج ہے۔
انفارمیشن سینٹر فار فارن ورکرز (سی آئی ٹی ای) کے ڈائریکٹر کارلس برٹرن نے کہا ہے کہ یوکرین سے کاتالونیا میں مزید پناہ گزینوں کی متوقع آمد سے امیگریشن آفس میں فائلوں میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ ان لوگوں کی درخواستیں وزارت داخلہ کے سیاسی پناہ اور پناہ گزین کے دفتر کے ذریعے کارروائی کی جاتی ہے۔
Comments are closed.