بارسلونا کے علاقے ہوسپتالیت دی یوبریگات میں پاکستانی وکیل محمد واصف زمان کے آفس میں گذشتہ رات چوری کی واردات ہوئی ہے۔ واردات میں چور دفتر کے قیمتی سامان کے ساتھ تمام کاغذات اور پاسپورٹ بھی لے گئے ہیں
چوری ہونے والے پاسپورٹس میں پاکستانی، نیپالی، بنگلہ دیشی اور مراکش کے پاسپورٹ شامل ہیں ان کی تعداد ایک اندازے کے مطابق 150 سے 200 تک ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ تفتیش میں کیمرہ ویڈیو اور فنگر پرنٹس کا جائزہ بھی لیا جارہاہے
Comments are closed.