بھارت میں بندروں نے بچے کو چھت سے نیچے پھینک کر مار دیا
اپنے بچے کیلئے خطرہ محسوس کرنے پر وہ سیڑھیوں کی طرف بھاگا لیکن بچہ ہاتھ سے چھوٹ گیا۔اس سے پہلے کے وہ اٹھاتا ایک بندر نے تیزی سے بچے کو اٹھا کر چھت سے نیچے پھینک دیا، والد
اترپردیش: بھارت میں بندروں نے حملہ کر کے چار ماہ کے بچے کو چھت سے نیچے پھینک دیا، ننھا بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بریلی کے دیہی علاقے میں بندروں کے ایک غول نے تین منزلہ رہائشی عمارت کی چھت پر دھاوا بول دیا، جہاں بھارتی جوڑا اپنے ننھے بچے کے ساتھ چھت پر چہل قدمی کر رہے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اتنی تعداد میں بندروں کو دیکھ کر جوڑے نے انہیں بھگانے کی کوشش کی لیکن ناکام ہو گئے۔ 25 سالہ والد نردیش کے ہاتھوں میں اس کا نومولود بیٹا تھا، ان کا کہنا ہے کہ اپنے بچے کیلئے خطرہ محسوس کرنے پر وہ سیڑھیوں کی طرف بھاگا لیکن بچہ ہاتھ سے چھوٹ گیا۔اس سے پہلے کے وہ اٹھاتا ایک بندر نے تیزی سے بچے کو اٹھا کر چھت سے نیچے پھینک دیا، اور وہ اسی وقت دم توڑ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بریلی کے چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ للت ورما کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ جنگلات کی ایک ٹیم کو تحقیقات کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.