یورپی ممالک میں کورونا سر اٹھانے لگا،سپین میں 9 ہزارنئے کیسز سامنے آگئے

مادرید۔ سپین کی وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں جمعہ سے پیر تک 9 ہزار 7 سو اٹھانوے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جن میں ایک ہزار 2 سو 88 کیسز ویک اینڈ پر سامنے آئے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سپین میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے۔ گزشتہ 14 دنوں میں ایک لاکھ باشندوں میں کیسز کی تعداد 82.02فیصد رہی۔گزشتہ دو ہفتوں میں کیسز کی تعداد 38 ہزار 9 سو 18 تھی۔

سپین میں مجموعی طور پر کیسز کی تعداد 50 لاکھ56 ہزار 9 سو 54 ہو گئی ہے۔ جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 87 ہزار 7 سو 16 ہوگئی ہے۔گزشتہ ہفتے کے دوران کورونا سے 85 اموات ہوئیں۔

سپین بھر کے ہسپتالوں میں 2 ہزار ایک سو 80 افراد داخل ہیں۔جبکہ آئی سی یو میں 4 سو 27 افراد داخل ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 297 افراد ہسپتال داخل جبکہ 107 ڈسچارج ہوئے۔

Comments are closed.