بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے داخلی راستوں پر ہزاروں کسانوں کا احتجاج 27 ویں روز بھی جاری ہے، کسان اتحاد نے ظالمانہ قوانین واپس لئے بغیر مذاکرات وقت کا ضیاع قرار دے دیا۔
مودی سرکار کے کسان دشمن قوانین کے خلاف بھارتی کسانوں کا ملک گیر احتجاج مسلسل 27 ویں روز بھی جاری ہے۔ کسان اتحاد نے بی جے پی کی ظالمانہ پالیسیوں کے سامنے ڈٹے رہنے کا عزم ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت کی جانب مذاکرات کی نئی پیشکش وقت کا ضیاع ہے۔
کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت ایک طرف بات چیت کی دعوت دیتی ہے لیکن نتیجہ خیز اور بامعنی مذاکرات سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے، ہزاروں کسان اپنے حق کے لئے سخت سردی میں 27 روز سے احتجاج کررہے ہیں، تقریباً ایک ماہ سے بات چیت کا ڈھونگ کسانوں کی توہین ہے۔
کسان اتحاد نے واضح ریا ہے کہ جب تک حکومت زراعت دشمن اور کسان کُش قوانین واپس نہیں لیتی اس وقت تک دھرنا ختم ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اپنے جائز مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔
Comments are closed.