غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق موٹر سائیکل سوار بمبار نے مکاسر شہر میں گرجا گھر میں گھسنےکی کوشش کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گرجا گھر گارڈ کے روکنے پر بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گرجا گھر پر حملہ کرنے کے لیے آنے والے حملہ آوروں کی تعداد دو تھی۔مقامی میڈیا کا بتانا ہے کہ خودکش حملے میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد حملہ آور تھے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
واضح رہے کہ جنوری میں انسداد دہشت گردی یونٹ نے مکاسار میں عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے پر چھاپہ مارا اور پولیس نے دو افراد کو ہلاک کیا تھا جن کے بارے میں پولیس کو شبہ تھا کہ یہ 2019 میں فلپائن کے ایک چرچ میں دو بم دھماکوں میں ملوث تھے جس میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
حالیہ واقعے کے حوالے سے چرچ کے پادری ولہیمس تلک نے انڈونیشین میڈیا کو بتایا کہ ایک مشتبہ بمبار نے موٹر سائیکل پر گرجا گھر کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تاہم ایک سیکیورٹی گارڈ نے اسے روکا تھا۔سیکیورٹی کیمرے کی فوٹیج میں ایک دھماکا ہوا جس نے سڑک کے وسط میں شعلہ، دھواں اور ملبہ اڑایا۔
Comments are closed.