کاتالونیا کے کاروبار کے وزیر راجر ٹورینٹ نے کہاہےکہ سال 2021 میں 5.6 ملین سیاحوں کی آمد ریکارڈ کی گئی جوکہ سال 2020 کی نسبت 101.3 فیصد زیادہ ہے۔ سیاحوں نے قیام کے دوران 4.85بلین کی اوسط 954یورو کی رقم خرچ کی۔
ساحتی بورڈ کی ڈائریکٹر مارتھا ڈومینک نے کہا کہ سیاحتی بورڈ بین الاقوامی سیاحت کی سطح کو بحال رکھنا ہے۔ کاتالونیا میں سیاحوں کی تعداد تسلی بخش رہی۔
سال 2021 میں ہوٹل رہائش کے لئے ہوٹک بکنگ 52 ملین سے تجاوز کرگئی۔ جوکہ گزشتہ سال کی نسبت 209 فیصد زیادہ رہی۔لیکن 2019 کی نسطت 43 فیصد کم ریکارڈ کی گئی۔ بارسلونا ہوائی اڈے پر مسافروں میں 48.2فیصد اضافہ ہوا۔ تاہم ائیرپورٹ اتھارٹی اینا کے اعدادو شمار کے مطابق سال 2019 کے مقابلے میں یہ تعداد 64.2 فیصد کمی ظاہر کرتاہے گزشتہ 12 مہینوں کے دوران بارسلونا ایل پرات پر 1 لاکھ 63 ہزار 6 سو 79 آپریشنز رجسٹر کئے گئے۔جو سال 2019 کے مقابلے میں 52.5فیصد کم لیکن 2020 کے مقابلے میں 33.5فیصد زیادہ رہے۔
Comments are closed.