معروف سماجی شخصیات ڈائریکٹر سپین ڈالڈا گروپ سیّد ذوالقرنین شاہ اور راجہ مظہر حُسین ڈائریکٹر بی ایم ایجوکیٹرز نے بارسلونا کے زیرو ہوٹل کے جدید ہال میں شوکت خانم یونیورسٹی ٹرسٹ کی خدمات اور تعارف پر مبنی پروگرام کا انعقاد کیا۔
پروگرام سے ڈاکٹر طارق اعظم نے شوکت خانم ٹرسٹ لاہور سے براہ راست خطاب کیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ بارسلونا میں پروگرام کا مقصد چندہ جمع کرنا نہیں ہے۔اُنہوں نے شوکت خانم کے منصوبہ جات، لاہور، پشاور اور کراچی سمیت طریقہ علاج اور مختلف مد میں اکھٹا ہونے والے فنڈز کی تفصیل بتائی اور اُس فنڈ کو خرچ کیے جانے کے طریقوں پر سیر حاصل گفتگو کی۔
پروگرام میں بارسلونا کے معروف نعت خان اور قابلِ قدر صوفیانہ کلام گائیک جناب قدیر خان نے اپنی آواز کا جادُو جگایا۔معروف شاعر خاص طور پر پاکستان سے تشریف لائے اور پروگرام میں شرکت کو یقینی بنایا۔ وصی شاہ نے ربیع الاول کی فضیلت کو اُجاگر کرتے ہوئے مختصر خطاب کیا جس کا مرکزی نقطہ سخاوت اور صدقات تھا۔ اُنہوں نے اپنا شاعرانہ کلام بھی کیا۔
پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔نظامت کے فرائض حافظ احمد نے انجام دیے۔تلاوت کی سعادت حافظ محمد احمد اور نعت رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و آلہِ وسلم کی خدمت راجہ مظہر حُسین نے انجام دی۔
تقریب میں بارسلونا میں مقیم مردوخواتین نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔پروگرام کےاختتام پر مہمانان کی تواضع کے لیے سنیکس کے پیکس تقسیم کیے گئے
Comments are closed.