آئرلینڈ نے بھی برطانوی کورونا ویکسین ایسترازینیکا کا استعمال روک دیا

ناروے، ڈنمارک، آئس لینڈ اور اٹلی کے بعدآئرلینڈ نے بھی ویکیسن کا استعمال عارضی طور پر روک دیا۔ناروے میں برطانوی کورونا ویکسین ایسٹرا زینیکا کے استعمال کے نتیجے میں خون کی پھٹکیاں بننے (خون جمنے) کے واقعات سامنے آئے تھے

دوسری جانب  برطانیہ ویکیسن کو محفوظ اور مؤثر قرار دے چکا ہے اور عالمی ادارہ صحت بھی کہہ چکا ہے کہ ویکسین کااستعمال روکنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ یورپی میڈیسن ایجنسی نے کہا ہے کہ ایسٹرا زینیکا ویکسین کے فائدے اس کے ممکنہ نقصان سے زیادہ ہیں۔

یورپی میڈیسن ایجنسی کے مطابق ویکسین لگنے کے بعد خون جمنے کے کیسز کی تحقیقات جاری ہیں، یورپی ممالک ویکسین کا استعمال جاری رکھ سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ خون کی پھٹکیاں بننے کے واقعات 30 لاکھ میں سے 22 افراد میں سامنے آئے تھے۔

Comments are closed.