بارسلونا: اسلامی تعلیم کی کلاسز کو مزید سنٹرز اور سکولوں تک بڑھانے کا فیصلہ

بارسلونا(یورپ پریس)۔ کاتالان محکمہ تعلیم کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر کے مہینے میں میں شروع کی جانے والی اسلامی تعلیم کی کلاسز کو مزید سکولز اور سنٹرز تک بڑھایاجائے گا۔اس قبل بارسلونا، بیکس یوبریگات، خرونا، تاراگونا، میں شروع کہ گئیں تھیں۔

محکمہ تعلیم کی ڈائریکٹر جنرل ماتے ایمرچ کے مطابق اس بات کا فیصلہ بہت سی درخواستوں اور بہت زیادہ طلب کے بعد کیاگیاہے۔پرائمری کے پہلے سال اور ای ایس او کے طالبعلموں کو کو دینی تعلم دی گئی۔کلاسز ان سکولوں میں شروع کی جائیں گی جدھر زیادہ تعداد میں طالب علم موجود ہوں گے۔

اس سے قبل کاتالونیا میں متعدد درخواستوں کے باوجود سکولوں میں اسلامی تعلیم نہیں دی جارہی تھی۔ 2019 میں 22 فیصد کیتھولک، 1.1فیصد اسلامی، 0.52فیصد ایونجیکل، 0.01فیصد یہودی مذہبی تعلیم کے حصول کے لیے درخواستیں دی گئیں تھیں۔

Comments are closed.