سپین: پالما دی مایور کے متعدد علاقوں میں لاک ڈاون کا اعلان کردیا گیا

میڈرڈ۔ پالما دی مایورکا جزیرے کی علاقائی حکومت نے کوروناوائرس کیسز میں اضافے کے باعث متعدد علاقوں میں لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ کیاہے۔علاقے میں مثبت کیسز کی شرح 18.1فیصد ہے۔

23ہزار سے زائد آبادی والے علاقوں سان گوتلا، کان کیپس، لا سولیدات نارد، پارت کنالز کے علاقوں میں 15 روز کے لئے لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ لاک ڈاون کا آغاز جمعہ رات 10 بجے ہوگا۔ علاقہ مکینوں کو نقل و حرکت کی اجازت ہوگی۔

علاقائی حکومت نے بار اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند کرنے کا اعلان کیاہے۔ جنازوں کے علاوہ ہر قسم کی تقریبات پر پابندی لگادی گئی ہے۔ 15 روزہ لاک ڈاون کے دوران پارک، جم، سپورٹس سنٹر بند رہیں گے۔

Comments are closed.