سپین کے لئے پاکستانی و بھارتی شہریوں کےفیملی ویزوں کے اجراء کی مدت میں کمی کی جائے، سینٹر رابرٹ مسیح

اسکیرا ریپبلکانا سے تعلق رکھنے والے بھارتی نژاد سینٹر رابرٹ مسیح مسیح نے سینٹ کی نشست کے دوران بات کرتے ہوئے کہاہے کہ فیملی ویزوں کے اجراء میں ہسپانوی سفارت خانے چھ ماہ سے ایک سال کا وقت لے رہے ہیں۔ اس دوران بہت سے کاغذات میعاد ختم ہوجاتی ہے۔انھوں نے سپین کے وزیرخارجہ سے مطالبہ کیاکہ اس پر نظر ثانی کی جائے اور ویزوں کا جلد اجراء ممکن بنایاجائے۔

انھوں نے پاکستان، اور بھارت میں ہسپانوی سفارتخانوں میں فیملی ویزوں کیلیے اپوائٹمنٹ کی عدم دستیابی اور ویزوں میں تاخیرکا مسئلہ اٹھایا۔ انھوں نے نشاندہی کی کہ پانچ سو سے ایک ہزار یوروز کے عوض ایجنٹوں کے ذریعے اپوائٹمنٹ حاصل کی جاسکتی ہے لیکن عوام اس سہولت کو حاصل کرنے میں پریشانی کا شکار ہیں۔

واضع رہے پاکستان میں ٹی سی ایس ویزا ٹانکس کے ذریعے سپین ایمبیسی میں کاغذات جمع کروائے جاتے ہیں۔ سفارتخانہ ویزا جاری کرنے میں 1 سال سے زائد کا عرصہ لے رہاہے۔ اس حوالے سے شہری پریشانی کا شکارہیں۔ شہریوں کی ٹی سی ایس کے علاوہ براہ راست رسائی بھی ممکن نہیں ہے۔

Comments are closed.