اطالوی حکومت نے کورونا پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے کئی مہینوں کے بعد پیر کے روز سے ریسٹورنٹس اور بارز کو کھول دیا ہے، ریستوران میں کھانے کی سادہ سی خوشی سے لطف اٹھا سکے۔
سرکاری پابندیاں جو ایسٹر کی تعطیلات سے پہلے عائد کی گئیں ان علاقوں میں ہٹا دیا گیا جہاں کورونا وائرس ٹرانسمیشن کی شرح آئی سی یو بیڈ کی گنجائش اور دیگر وبائی امور میں کافی حد تک بہتری آئی ہے۔ ہائی اسکول کے 70 فیصد طلباء بھی پیر کے روز اسکولوں میں واپس آئے عجائب گھروں، سینما تھیٹرز ایک میٹر کے فاصلے پر بیٹھنے کی اجازت کے ساتھ کھول دئیے گئے ہیں۔
اٹلی دنیا کے بدترین متاثر ممالک میں شامل ہے جس میں کورونا سے اموات کی کل تعداد قریب ایک لاکھ چوبیس ہزار ہے جو برطانیہ کے بعد یورپ میں سب سے زیادہ ہے۔آج تک اٹلی میں اس وائرس کے تقریبا چار ملین کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔حکام نے یقین دہانی کروائی ہے کہ جیسے جیسے وائرس کے پھیلاو کی شرح میں کمی ہو تی جائے گی پابندیوں میں نرمی ہوتی رہے گی۔
Comments are closed.