دہشت گردی کیلئے نیوزی لینڈ کو منتخب کیا گیا، جسینڈا آرڈرن

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے دو مساجد پر دہشت گردی کے حملے کو سوچی سمجھی سازش قرار دیا ہے،دہشت گردوں کو مخاطب کرتے ہوئے جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ تم نےہمیں چنا لیکن ہم تمہاری مذمت کرتےہیں۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے نیوز کانفرنس کے دوران مساجد پرحملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، واقعے میں 49 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے، یہ حملہ منصوبہ بندی سے کیا گیا اور اس کی تحقیقات کررہے ہیں۔

وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے کہا کہ حملے میں ملوث تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے، مسجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد واچ لسٹ میں نہیں تھے، زیرحراست افراد کی گاڑی میں بارودی مواد بھی نصب تھا۔

جسینڈا آرڈرن نے کہا کہ آج کا واقعہ ہمارے معاشرے کی عکاسی نہیں کرتا، ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، شہریوں سے درخواست ہے سیکیورٹی اداروں کی ہدایات پرعمل کریں،سیکیورٹی ادارے مستعدی سے کام کررہے ہیں، اس واقعے کی تکلیف کو بھولنا ناممکن ہے۔ دہشتگردی کیلئےنیوزی لینڈ کوچناگیا، دہشت گردوں کو مخاطب کرتے ہوئے جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ تم نےہمیں چنا لیکن ہم تمہاری مذمت کرتےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حملے کےتمام پہلوؤں کاجائزہ لیاجائےگا، حملہ آوروں سےمتعلق کچھ کہناقبل ازوقت ہوگا، زیرحراست افراد سےمتعلق معلومات کمشنر دیں گے۔ ذمہ داروں کوقانون کےکٹہرےمیں لایا جائے گا،عوام پولیس کی ہدایات پرعمل کریں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ میں 2 مساجد میں فائرنگ سے 49 نمازی شہید اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ مسجد میں موجود بنگلادیشی کرکٹ ٹیم اس حملے میں بال بال بچ گئی۔ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کا نام برینٹن ٹیرنٹ اور عمر 28 سال ہے۔ یہ دہشت گرد آسٹریلوی شہری ہے جس کا تعلق سفید فام نسلی انتہا پسندوں سے ہے۔

Comments are closed.