واشنگٹن: امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان صدر ٹرمپ سے اختلافات پر کیا، انہوں نے کہا کہ عہدے سے مستعفی ہونا ہی میرے لیے بہتر ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ وزیردفاع جیمز میٹس فروری 2019 میں ریٹائرہوجائیں گے،جیمز میٹس نے اپنی 2 سالہ وزارت کے دوران قابل قدرکارکردگی دکھائی۔جیمز میٹس نے دوران ملازمت زبردست کامیابیاں حاصل کیں، خاص طور پر جنگی سازو سامان کی خریداری میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جنرل میٹس نے امریکا کے اتحادیوں اور دوسرے ممالک کو ان کے ساتھ فوجی ذمہ داریوں میں حصہ ڈالنے میں ان کی بہت مدد کی۔ صدر ٹرمپ نے جنرل جیمز میٹس کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نئے وزیر دفاع کے نام کا اعلان جلد ہو گا۔
Comments are closed.