جمائما کا اپنی فلم کے خصوصی شو کی آمدنی پاکستانی سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان

فلم کے خصوصی شو کو 20 افراد دیکھ سکیں گے۔ فلم کی ریلیز سے قبل خصوصی شو کا مقصد پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کرنا ہے۔ان کی فلم کے خصوصی شو کی آمدنی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے دی جائے گی، جمائما گولڈ اسٹمتھ

لندن : سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جائما گولڈ اسٹمتھ نے اپنی فلم  کے خصوصی شو کی آمدنی پاکستان کے سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان کیا ہے۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ اپنی آنے والی فلم “واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ” کے خصوصی شو کا اہتمام کر رہی ہیں جس کی آمدنی پاکستان کے سیلاب زدگان کو دی جائے گی۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا کہ فلم کے خصوصی شو کو 20 افراد دیکھ سکیں گے۔ فلم کی ریلیز سے قبل خصوصی شو کا مقصد پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کرنا ہے۔ان کی فلم کے خصوصی شو کی آمدنی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے دی جائے گی۔

سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی بھتیجی فاطمہ بھٹو فلم کی خصوصی اسکریننگ میں جمائما گولڈ اسمتھ کے ساتھ ہوسٹ ہوں گی جبکہ پاکستانی اداکارہ سجل علی بھی جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم “واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ” کی کاسٹ میں شامل ہیں۔

Comments are closed.