صدر جو بائیڈن اتحادیوں کے ساتھ ایران کے جوہری پروگرام پر بات چیت کریں گے، جین پساکی

خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین پساکی نے کہا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام صدر جو بائیڈن کے اپنے اتحادیوں اور ہم منصبوں کے ساتھ جلد ہونے والی بات چیت کا حصہ ہو گی۔امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ اگر ایران 2015 کے جوہری معاہدے کی شرائط پر سختی سے عمل درآمد کرے گا تو امریکہ بھی بدلے میں ایسا ہی کرے گا۔

جین پساکی کے مطابق صدر جو بائیڈن نے واضح کیا  ہے کہ امریکہ سفارتکاری کے ذریعے ایران کے جوہری پروگرام پر لگائی گئی پابندیوں کو مضبوط اور دیر پا کرنا چاہتا ہے، اور مذاکرات کے ذریعے ہی دیگر مسائل سے بھی نمٹنا چاہتا ہے۔انھوں نےکہا کہ جوہری معاہدے کے تحت ایران کو تمام شرائط پر دوبارہ سے عمل درآمد شروع کر دینا چاہیے تاکہ معاہدے پر بات چیت کو آگے بڑھایا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ دنوں میں صدر جو بائیڈن کی اپنے اتحادیوں کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں ایران کے جوہری پروگرام کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔

Comments are closed.