برطانوی عدالت نے جولین اسانج کی حوالگی کی امریکی درخواست مسترد کردی

وسیم عباس، نمائندہ خصوصی لندن

لندن: برطانیہ کی عدالت نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی حوالگی کے لئے امریکا کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سنا دیا ہے۔

لندن کی اولڈ بیلی کی عدالت نے جولین اسانج کی حوالگی سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے امریکا کی جانب سے دائر درخواست مسترد کردی، فیصلہ سنائے جانے کے وقت جولین اسانج کی حمایت میں پئیر کوربن کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی۔

جولین اسانج پر10برس پہلےخفیہ امریکی فوجی دستاویزات  شائع کرنے کا الزام ہے، وکی لیکس کے بانی پر مجموعی بور پر 18 الزامات عائد کئے گئے تھے، جن میں کمپیوٹر ہیک کرنے اور دفاعی معلومات افشا کرنا شامل تھا،جولین اسانج انتہائی سخت سیکورٹی والی ایچ ایم پی بیلمارش جیل میں قید ہیں۔

جولین اسانج کو 7 دسمبر 2010 کو پولیس اسٹیشن طلب کرکے گرفتار کرلیا گیا تھا انہوں نے سات برس لندن میں ایکواڈور کے سفارتخانے میں بطور سیاسی پناہ گرین کے گذارے، امریکا نے جولیان اسانج کی حوالگی کیلیے برطانوی عدالت میں درخواست کر رکھی ہے۔

Comments are closed.