کینیڈا: وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو، ان کی اہلیہ کو ایسٹرازینیکا ویکسین لگادی گئی

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ایسٹرازینیکا ویکسین کی پہلی خوراک لگوا لی۔انہوں نے ملک کے عوام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ چند کیسز میں خون میں گھٹلیاں بننے کے باوجود یہ ویکسین محفوظ ہے۔

جسٹن ٹروڈو ویکسین کی پہلی خوراک لگوانے کے لیے اپنی اہلیہ سوفی کے ہمراہ اوٹاوا فارمیسی پہنچے تھے۔

واضع رہے خون جمنے خے واقعات سامنے آنے کے بعد یورپ کے متعدد ممالک نے آسترازینئکا ویکسین کا استعمال روک دیاہے۔ جبکہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ویکسین کو محفوظ قرار دیاگیاہے

Comments are closed.