میڈرڈ۔ سپین میں سفارتخانہ پاکستان نے بھارت پر غیر قانونی قبضے اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم سیاہ منایا۔ اس احتجاج میں میڈرڈ میں مقیم پاکستانی اور کشمیریوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر پاکستان کے سفیر خیام اخبر نے کہاکہ کشمیر ایک حقیقت ہےبھارت کشمیر میں جاری مظالم بند کرے۔کشمیریوں کو حق خود ارادیت دی جائے تاکہ وہ اپنے سیاسی مستقبل کا آزادانہ ماحول میں فیصلہ کر سکیں۔ دن مقبوضہ کشمیرمیں لاک ڈاؤن کے خاتمے کے لیے عالمی برادری بھارت پر دباؤ ڈالے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کومسلط ہوئے سات دہائیوں سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے۔ 1947 میں 27 اکتوبر کو ہی بھارت نے کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا تھا جس کے بعد سے آج تک کشمیری یہ دن یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں اور آج بھارت کے غیر قانونی قبضے کے 73 سال مکمل ہونے پر پوری دنیا میں کشمیری یوم سیاہ منا رہے ہیں۔
Comments are closed.