5 اگست یوم استحصال کشمیر کے دن کے حوالے سے قونصل خانہ بارسلونا میں کشمیری نمائش کا اہتمام کیا گیاتھا جس میں بارسلونامیں مقیم کمیونٹی نے شرکت کی۔ اس موقع پر قونصل جنرل بارسلونا مراد علی وزیر نے صدر پاکستان ، وزیراعظم اور وزیرخارجہ کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔
قونصل جنرل مراد علی وزیر نے کہاکہ 5 اگست کو بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی، آج کا دن کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کا دن ہے، کشمیری عوام کا اسٹحصال کیا جارہاہے۔ آج قونصل خانہ میں ایک تصویری نمائش کا اہتمام کیاگیاجس میں کشمیر میں ہونے والے مظالم کی عکاسی کی گئی ہے۔ تصویری نمائش کا مقصد بھارتی
ظلم بربریت کو دنیا کے سامنے لانا ہے۔
تصویری نمائش میں شریک شرکاء نے تصویری نمائش کو سراہتے ہوئے کہناتھاکہ ہم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ان کی آزادی تک یہ جدوجہد جاری رکھیں گے۔
Comments are closed.