برطانیہ کے وزیرِ اعظم رشی سونک کا کہنا ہے کہ شاہ چارلس سوم کے کینسر کی تشخیص ابتدائی مرحلے میں ہی ہو گئی ہے اور پوری قوم کو امید ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔ تاہم وہ ذمے داریاں انجام دیتے رہیں گے۔
بیکنگھم پیلس نے پیر کو بتایا تھا کہ شاہ چارلس کو کینسر کی ایک قسم کی تشخیص ہوئی ہے اور وہ اپنی عوامی مصروفیات کو ترک کر رہے ہیں تاکہ ان کا علاج ہو سکے۔
بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ شاہ چارلس جلد از جلد اپنی مصروفیات کی جانب لوٹنا چاہتے ہیں۔
خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شاہ چارلس کی کچھ ذمہ داریاں ان کے بڑے بیٹے شہزادہ ولیم نے سنبھال لی ہیں۔ جب کہ ان کے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری کی بھی جلد برطانیہ پہنچنے کا امکان ہے۔
برطانوی وزیرِ اعظم رشی سونک کا کہنا تھا کہ ان کو اس خبر پر صدمہ ہوا۔
Comments are closed.